منگلورو،8؍ نومبر (ایس او نیوز) الال کے قریب ماستی کٹے میں موٹر بائک الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بائک سوار نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگیا ۔
آج علی الصبح پیش آئے حادثہ میں فوت شدہ نوجوان کا نام کیف (18سال) بتایا جاتا ہے جو کہ مدنی نگر کا رہنے والا تھا ۔
ناگوری پولیس اسٹیشن کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا ۔